مرحوم ایدھی نے انسانیت کے لیے بے مثال کام کیا، ڈاکٹر سجاد کریم

Sajjad Karim

Sajjad Karim

برسلز (پ۔ر) رکن یورپی پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر سجاد کریم نے کہا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ انسانی حقوق کے پاکستانی علمبردار مرحوم عبدالستار ایدھی نے اپنی زندگی غریبوں کے لیے وقف کی ہوئی تھی۔

عبدالستارایدھی کی وفات پر اظہارافسوس کرتے ہوئے اپنے بیان میں انھوں نے کہاکہ ان کی وفات کا سن کر بہت صدمہ ہواہے۔انھوں اپنی ذات کی نفی کرکے انسانیت کے لیے بے مثال کام کیا۔ان کی وجہ سے پاکستان کی بہت نیک نامی ہوئی ۔مرحوم ایدھی کی داستان لوگوں کے دکھ و دردسے بھری ہوئی ہے۔

انھوں نے انسانیت کے لیے کام کرنے والوں کے لیے بھی ایک مثال قائم کی ۔ہم سب ان کی گرانقدر خدمات پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں اوران کی رحلت پر افسردہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی روح کو تسکین دے اورانہیں جواررحمت میں جگہ دے۔