عبدالستار ایدھی کی یاد میں انٹرنیشنل میڈیا فورم اتوار کو شمعیں روشن کرے گی، چیئرمین و صدر کا اعلامیہ

Iqbal khokhar and Tabassum

Iqbal khokhar and Tabassum

لاہور: انٹرنیشنل میڈیا فورم کے مرکزی دفتر سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق فخرانسانیت عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی ایک تقریب پریس کلب لاہور کے سامنے منعقد کی جائے گی۔

اس حوالے سے چیئرمین ایم اے تبسم اور صدراقبال کھوکھر کی قیادت میں مختلف سیاسی وسماجی شخصیات وسول سوسائٹی ارکان عبدالستار ایدھی کی سماجی وانسانی خدمات پر اظہارخیال کریں گے۔ پاکستان کے تمام عہدیداران واراکین کو شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔