عبدالستار ایدھی انسانیت کے مسیحا ہی نہیں بلکہ دنیا میں امن و محبت کا نشان تھے۔ ڈاکٹر رشید زمان

Abdul Sattar Edhi

Abdul Sattar Edhi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ممتاز گیسٹرولوجسٹ و چیئر مین پاک ہیومن رائٹس آرگنائزیشن ڈاکٹر رشید زمان کی قیاد ت میں معروف صنعتکار طاہر اعوان ،ڈاکٹر جمیل اختر سادات ،ڈاکٹر مختار پر مشتمل وفد نے معروف سماجی رہنماء مولانا عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر رشید زمان نے انسانیت کی بے مثال خدمت پر مولانا عبدالستار ایدھی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ عبدالستار ایدھی ایک مسیحا ہی نہیں بلکہ امن و محبت کا نشان تھے انسانیت کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

ڈاکٹر رشید زمان نے عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی سمیت دیگر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔