مولانا عبدالستار ایدھی کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیاجائے وہ کم ہے۔ حافظ طاہر جمیل

Abdul Sattar Edhi

Abdul Sattar Edhi

فیصل آباد: انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدراور مسلم لیگ(ن) کے رہنما حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ مولانا عبدالستار ایدھی کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیاجائے وہ کم ہے اور جتنے بھی اعزاز ان کو دیئے جائیں وہ بھی ان کی خدمات کے آگے حقیر ہیں۔

یہ تمام اعزاز تو انہیں حکومت پاکستان یا صوبائی حکومتیں دیں گی تاہم مقامی انتظامیہ اگر ان کے نام سے کوئی اہم عمارت ‘ شاہراہ یا کسی چیز کو منسوب کر دے گی تو یہ وطن عزیز میں بسنے والے بیس کرور عوام کیلئے بہت بڑا اعزاز ہوگا ‘ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں بہت سے ادارے یا ان کی عمارتیں ایسی ہیں جو اس عظیم شخصیت کے نام سے منسوب کی جاسکتی ہیں جن میں سرفہرست جی سی یونیورسٹی ہے۔

اس کا مطلب صرف گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ہے اگر روڈ کا نام ایدھی یونیورسٹی یا عبدالستار ایدھی یونیورسٹی رکھ دیا جاتا ہے تو یہ فیصل آباد کو ایک منفرد اعزاز حاصل ہو جائے گا اس سلسلہ میں گورنر پنجاب اور وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی کو فوری طور پر قدم اٹھانا چاہیے’ اگر یہ کام جلد از جلد ہو جائے تو بہتر ہے اس سے قبل کہ یہ اعزاز کوئی اورضلعی حکومت یا انتظامیہ لے اڑے اور ہم ہاتھ ملتے رہ جائیں ‘ ہماری یہ تجویز پوری قوم کے دل کی آواز ہے۔