عبدالستار ایدھی کی فلاح انسانیت کے لئے گراں قدر خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی

Muhammad Faisal Iqbal

Muhammad Faisal Iqbal

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پاکستان آ واز خلق پارٹی کے چیئرمین ، سابق امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی محمد فیصل اقبال نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی کی فلاح انسانیت کے لئے گراں قدر خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔۔

عبدالستار ایدھی حقیقی معنوں میں غریبوں کے مسیحا تھے، جنکی ایک ایک سانس فلاح انسانیت کے لئے وقف تھی،انکی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہوسکتا،عبدالستار ایدھی اقوام عالم میں پاکستان کی پہچان تھے، اللہ ان کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ، محمد فیصل اقبال کا کہنا تھا کہ قوم ایک عظم سماجی کارکن سے محروم ہوگئی،خدمت انسانیت کے لئے انکی قربانیاں سنہری حروفوں سے لکھی جائیں گی،انکی فلاح انسانیت کے لئے خدمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔۔

عبدالستار ایدھی کی سماجی خدمات کا اعتراف نہ صرف ملکی بلکہ بین الااقوامی سطح پر بھی کیا جاتا ہے،پاکستان ایک محب وطن سے محروم ہوگای جنہوں نے بلا تفریق لوگوں کی خدمت کا عظیم فریضہ سرانجام دیا اور اپنی منفرد پہچان بنائی،فلاح انسانیت کے حوالے سے انکی نادر مثال تا قیامت زندہ و تابندہ رہے گی،ایدھی سچائی، محبت ،خدمت و سادگی کا عملی نمونہ تھے،آج پوری قوم انکی سماجی خدمات پر انھیں خراج عقیدت پیش کر رہی ہے،عبدالستار ایدھی کی وفات بلا شبہ ایک بہت بڑا قومی سانحہ ہے۔۔