عابد حسین صدیقی کا پنجاب میں جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار

Lahore

Lahore

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے پنجاب میں جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت گڈگورننس کا ٹنڈورا پیٹتے نہیں تھکتی جبکہ رواں سال کے پہلے چند دنوں میں ہی سرکاری دستاویزات کی رو سے 96 قتل، 40 ڈکیتیاں، 29 ریپ اور بھتے کے ایک کیس کے ساتھ پنجاب دیگر صوبوں میں سب سے آگے ہے۔

ابھی بھی اگر مسلم لیگ ن کی حکومت پنجاب میں سب اچھا کا ورد کرتی ہے تو یہ اُن کی دوغلی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب اس وقت پولیس سٹیٹ بن چکا ہے جو حکمرانوں کے اشاروں پر ناچ رہی ہے اور اُن کے تحفظ پر معمور ہے عام آدمی بُری طرح پس رہا اور اُس کی حالت زار کی طرح حکومت کی توجہ نہیں حکمرانوں میں ترجیحات بس اورنج اور سڑکوں اور پلوں پر مرکوز ہے۔ تخت لاہور کے بادشاہوں کو عوام کے مسائل بتانے والا کوئی نہیں۔ میاں برادران کے حواری سب اچھا کا کہہ کر مراعات اکٹھی کر رہے ہیں۔