عابد رضا اور ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر نے سول ہسپتال کوٹلہ ارب علی خاں کا دورہ کیا

Hospital Visits

Hospital Visits

کوٹلہ ارب علی خاں: ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ، ایم این اے عابد رضا اور ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر نے سول ہسپتال کوٹلہ ارب علی خاں کا دورہ کیا۔ اس دوران ان کے ساتھ چوہدری شفقات عدالت، ای ڈی او ایجوکیشن کاشف طاہر، نائب تحصیلدار خادم حسین ،چوہدری نبی احمد اور چوہدری ضیغم سجاد سعید بھی موجود تھے۔

سینئر میڈیکل آفیسر سول ہسپتال کوٹلہ ارب علی خاں ڈاکٹر محمد ارشاد نے ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔ ڈی سی او گجرات نے بہترین مینجمنٹ پر ڈاکٹر محمد ارشاد کی خدمات کو سراہا اور نیوٹریشن سپروائزر چوہدری شفقات عدالت کو کمیونٹی کے تعاون سے اشیا فراہم کرنے کا ٹاسک بھی دیا۔ ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ اور ایم این اے عابد رضا نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

مریضوں سے ہسپتال میں ملنے والی سہولیات کے بارے میں بھی پوچھا۔ ہسپتال کے ٹی بی وارڈ،ڈینگی وارڈ، گائنی وارڈ، لیبارٹری،ایکسرے ، ایمرجنسی،الٹرا سائونڈاور میڈیسن سٹو ر کا تفصیل معائنہ کیا اور اشیا کی کمی بارے ای ڈی او ہیلتھ کو کمی پوری کرنے بارے ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر چوہدری عابد رضا نے ہسپتال میں ایک مثالی لیبارٹری بنانے اور جنریٹر فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔ جس پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر نے فوری طور پر جنریٹر کیلئے فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چوبیس گھنٹے کے اندر ہسپتال کو نیا جنریٹر فراہم کر دیا جائے گا۔ لیبارٹری کی اپ گریڈیشن کے بارے میں تمام کام نیوٹریشن سپروائزرچوہدری شفقات عدالت کو سونپتے ہوئے جلد سے جلد رپورٹ مانگ لی۔