غیر حاضری : چیئرمین سینیٹ نے خواجہ آصف کے سینیٹ آنے پر پابندی لگا دی

Raza Rabbani

Raza Rabbani

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر دفاع کی سینیٹ سے عدم حاضری پر چیئرمین سینیٹ برہم ہو گئے اور خواجہ آصف کے ایوان میں آنے پر پابندی عائد کر دی۔ اس موقع پر میاں رضا ربانی نے اعلان کیا کہ ایوان کو یرغمال نہیں بننے دیں گے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزیر دفاع کو آج آرمی چیف کے دورہ افغانستان پر بحث سمیٹنا تھی، خط لکھ کر آگاہ کرنے کے باوجود وزیر دفاع سینیٹ میں نہیں آئے۔ وزیر مملکت عابد شیر علی نے خواجہ آصف کی غیر حاضری کی وضاحت پیش کی تو چیئرمین سینیٹ نے انہیں بھی ڈانٹ پلاتے ہوئے وضاحت مسترد کر دی۔

رضا ربانی نے کہا کہ وزیر دفاع کی غیر موجودگی میں بحث شروع کرا سکتا ہوں نہ ہی ایوان کے استحقاق پر خاموش تماشائی بن کر رہ سکتا ہوں۔ وزیر دفاع اب سینیٹ کے رواں سیشن میں ایوان میں نہیں آ سکتے۔