ابوظہبی : تین برس ، نو میں سے صرف دو میچوں میں کامیابی

Sheikh Zayed Stadium

Sheikh Zayed Stadium

ابوظہبی (جیوڈیسک) ابوظہبی کے شیخ زیڈ سٹیڈیم میں پاکستان پچھلے تین سال میں نو میں سے صرف دو میچ جیتا۔
آج شاہین کالی آندھی کے خلاف میچ جیتیں گے تو ناکامی کا نشان بن جانے والے میدان کی تاریخ بدل دیں گے ۔ ریکارڈ بک پر نظر ڈالیں تو پاکستان نے شیخ زید سٹیڈیم میں 29 ایک روزہ میچوں میں قسمت آزمائی کی ، گرین شرٹس نے 13 مقابلوں میں فتح کے جھنڈے گاڑے۔

اس گرائونڈ پر مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز صرف 3 ون ڈے میچز ہی کھیل سکی اور بدقسمتی سے کالی آندھی کو تینوں مقابلوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔