ابوظہبی ٹیسٹ :ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 456 رنز کا ہدف

Abu Dhabi Test

Abu Dhabi Test

ابوظہبی (جیوڈیسک) ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان نے دوسری اننگز 227 رنز دو کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کر دی ہے اور ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے 456 رنز کا ہدف ملا ہے۔

میچ کے چوتھے روز پاکستان نے دوسری اننگز 114 رنز ایک کھلاڑی آئوٹ پر شروع کی ۔ سمیع اسلم نے 5 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے انہیں گیبریل نے آئوٹ کیا ، اظہر علی نے 5 چوکے لگا کر 79 رنز سکور کئے۔ ان کی وکٹ کمنز نے لی۔

اسد شفیق 58 اور یونس خان 29 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔ ویسٹ انڈیز نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔