اے سی کھاریاں کی ہدایت پر ڈرگ انسپکٹر جاوید احمد کا ملکہ میں میڈیکل سٹورز اور کلینک پر چھاپہ

Malika

Malika

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) اے سی کھاریاں کی ہدایت پر ڈرگ انسپکٹر جاوید احمد کا ملکہ میں میڈیکل سٹورز اور کلینک پر چھاپہ ۔ڈینٹل سرجن کی دوکان غیر قانونی چلانے پر سیل کر دی گئی ۔

تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر مظہر اقبال کی ہدایت پر ڈرگ انسپکٹر کھاریاں جاوید احمد نے ملکہ میں تمام میڈیکل سٹورز اور کلینک کو چیک کیا اور تمام میڈیکل سٹورز پر ادویات اور لائسنس وغیرہ معیاری پائی گئیں ،جبکہ یاسر ڈینٹل سرجن کو غیر قانونی پریکٹس کرنے اور ایکسپائر ادویات رکھنے پر سیل کر دیا گیا ہے ۔