اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر سرکل ملکہ کے پٹواری کو ملکہ میں بیٹھنے کا حکم صادر فرمائیں

Malika

Malika

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان سے) محترم اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر صاحب۔ سرکل ملکہ کے پٹواری کو ملکہ میں بیٹھنے کا حکم صادر فرمائیں ۔ تاکہ غریب عوام کی مشکلات کل ہو سکیں۔

ملکہ گائوں میں پٹواری کا دفتر نہ ہونے کی وجہ سے غریب زمینداروں کو اپنی زمین کا ریکارڈ لینے کے لیے گلیانہ شہر جانا پڑتا ہے۔

عوام کو اس مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے تمام پٹواریوں کو اپنے حلقہ میں بیٹھے کا پا بند بنایا جائے۔ تاکہ غریب کسانوں کو پٹواریوں کے دفتر ڈھونڈنے میں مشکلات نہ پیش آسکیں۔