منیٰ حادثے کے دوران پاکستانی رضاکاروں کی شاندار خدمات

Pakistani Volunteers

Pakistani Volunteers

جدہ (نوید فاروقی) پاکستانی حج والنٹیرز گروپ کے رضاکاروں نے سانحہ منیٰ میں بھگڈر کے دوران اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حجاج کرام کو ہر ممکن مدد فراہم کی۔

پی ایچ وی جی کے 3000سے زائد رضا کار حجاج کرام کی خدمت کے لئے مقامات مقدسہ میں موجود ہیں 10ذی الحج کو منیٰ میں افسوسناک سانحے کے دوران ایک خاتون اور دو کمسن بچوں کو جو اپنے والدین سے بچھڑ گئے تھے۔

پاکستانی رضا کاروں نے انتہائی کوشش کے بعد ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا پانچ سالہ عبد السلام ولد محمد ہاشم کو اس کے والد کے حوالے کیا گیا جس کا تعلق ڈیرہ غازیخان سے تھا۔

بعد ازاں 3 سالہ یحییٰ ولد ابراہیم شاہ جو اس پر ملال حادثے میں اپنے والدین سے بچھڑ جانے کے بعد سہما ہو تھا مسلسل کوششوں کے بعد پشاور سے تعلق رکھنے والے ان کے والد کے حوالے کر دیا گیا یحییٰ تین بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے۔

Pakistani Volunteers

Pakistani Volunteers

دونوں بچوں کے والدین نے پاکستان حج والنٹیرز گروپ کے رضاکاروں کے جذبے اور بے مثال کارکردگی پر گروپ کی بے حد ستائش کی ہے سانحہ منیٰ کے دوران اپنے شوہر سے بچھڑنے والی سید بی بی زوجہ نور رحمان کو بھی پاکستانی رضا کاروں نے اس کے شوہر کو تلاش کر کے ان کے حوالے کیا۔

بچوں کے والدین اور سید بی بی کے شوہر نے کئی دیگر پاکستانی حجاج کے ہمراہ پی ایچ وی جی کے کنٹرول روم میں آ کر رضا کاروں کا شکریہ ادا کیا۔