مختلف حادثات اور واقعات میں 3 افراد فوت، ایک پراسرار نعش برآمد 5 زخمی

Talhar

Talhar

تلہار (نمائندہ) تلہار کے قریب حیدرآباد بدین روڈ پر ٹرک اور چنگ چی رکشا میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں انور ولد ایوب سولنگی، رضا محمد ولد پیارو سولنگی، غلام حسین ولد انور ماچھی، شوکت ولد رحیم ڈنو اور امیر بخش ولد ایوب ماچھی شدید زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال روانہ کیا گیا واضع رہے کہ زخمیوں کو ایمبولینس نہ ملنے کے باعث وہ کئی گھنٹے جاعے وقوعہ پر تڑپتے رہے۔

جبکہ انور، قاسم،رضا اور امیر بخش کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں حیدرآباد روانہ کیا گیا ہے صحافی اور ایجنٹ علی خان چانڈیو کے بھائی محمد قاسم ولد گہرام چانڈیوکو تشویشناک حالت میں حیدرآباد لے جایا جا رہا تھا کہ زخموں کے تاب نہ لاتے وہ دم توڑ گیا متوفی محنت مذدوری کرکے اپنا پیٹ گذر کرتا تھاٹرک ڈرائیور ھاشم لغاری کو دیہاتیوں نے پکڑ کر ٹنڈو غلام حیدرپولیس کے حوالے کر دیا جبکہ آخری اطلاع تک کوئی مقدمہ درج نہ ہو سکا علاوہ عزین اسی روڈ پر ماتلی بائے پاس کے قریب روڈ کے پاس کھڑی علی خان لاشاری کی نوجوان بیٹی زبیدہ لاشاری کو تیز رفتار ٹرک نے کچل ڈالا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جانبحق ہوگئی۔

زبیدہ اپنے بھائی کیساتھ علاج کروانے کیلئے ماتلی آئی تھی بھائی اسے روڈ کنارے کھڑا کرکے موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈلوانے گیا تو اچانک حادثہ پیش آگیا دوسری جانب گائوں لغاری اسٹاپ کے نوجوان موٹر سائیکل سوار انور خاصخیلی کا ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر ہوگیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا دوسری طرف نظر پور کے قریب 45 سالہ بھورو کولہی کی نعش برآمد ہوئی جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ماتلی شہر کا رہائشی اور گذشتہ تین روز سے گم تھا جس کی نعش ملی ہے۔