اب میاں صاحب کو پتہ چل رہا ہے کہ احتساب کیا ہوتا ہے: آصف زرداری

Asif Zardari

Asif Zardari

نوشہروفیروز (جیوڈیسک) آصف زرداری نے نوشہرو فیروز میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم پر تنقید کے خوب تیر برسائے۔ سابق صدر نے کہا کہ میاں صاحب کو اب پتہ چلا کہ احتساب کیا ہوتا ہے۔

انہوں نے انہیں پیپلز پارٹی کا احتساب بھی یاد دلایا، ساتھ ہی ساتھ کپتان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس نے میاں برادران کے اوسان خطا کر دیئے ہیں، پنجاب کے لوگ آصف زرداری کا انتظار کر رہے ہیں۔