احتساب کے عمل کو ترقی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے: پرویز رشید

Pervaiz Rashid

Pervaiz Rashid

لاہور (جیوڈیسک) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا پیپلز پارٹی نے بھی نیب کی کارروائیوں پر اپنے تحفظات کا ذکر کیا ہے اور بھی جماعتوں کو نیب کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا چیئرمین نیب نے خود تسلیم کیا ہے کہ ان کے نظام میں قباحتیں موجود ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا پٹھان کوٹ معاملے پر پاکستان نے اپنا فرض پورا کر دیا اس اقدام سے پاکستان کا دنیا میں قد اونچا ہو گا۔

کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ پاکستان کی زمین کو ایسے مقاصد کیلئے استعمال کرے جس سے پاکستان کو نقصان ہو۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کرنا افواج پاکستان کا کام ہے۔ پرویز رشید نے کہا پگڑیاں اچھالنے والے عدالت میں معافی مانگ لیتے ہیں۔