ملزم شاہد محمود کی برطانیہ حوالگی کیخلاف حکم امتناع خارج

Islamabad High Court

Islamabad High Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) عدالت عالیہ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے آٹھ پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے قتل سے متعلق کیس کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری کی پاکستان میں مقدمہ چلانے کی درخواست مسترد کر دی۔ شاہد محمود کا برطانیہ حوالگی کے خلاف حکم امتناع خارج ہونے سے ملزم کی برطانیہ حوالگی میں حائل قانونی رکاوٹ ختم ہو گئی ہے۔

برطانوی پولیس نے بارہ مئی دو ہزار دو کو ملزم کو گرفتار کیا۔ ضمانت حاصل کرنے کے بعد ملزم پاکستان فرار ہو گیا۔ ملزم کو پاکستانی اداروں نے برطانوی درخواست پر جنوری دو ہزار پندرہ میں حراست میں لیا۔

ملزم پر دو ہزار دو میں برطانیہ میں آٹھ پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے قتل کا الزام ہے۔