اداکاری سے محبت ہے اس لئے بہت زیادہ مصروفیت بھی بری نہیں لگتی، سوناکشی سنہا

Sonakshi Sinha

Sonakshi Sinha

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے انہیں اپنے کام سے بہت محبت ہے اور بالی ووڈ انڈسٹری میں انکا سفر بہت بہترین رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی خوربرو اداکارہ سوناکشی سنہا کا انڈسٹری میں 5 سال مکمل ہونے پرکہنا ہے کہ ان کا بالی ووڈ میں سفر بہت بہترین سفر گزر رہا ہے،انکا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم انڈسٹری میں کم عرصے میں بہت کچھ سیکھا ہے اور بہت سی یادیں جڑ گئیں ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے سفر کے دوران سب کچھ اچھا رہا لیکن پہلے کے مقابلے میں وہ خود کو اب بہت کم وقت دے پاتی ہیں جس کی انہیں فکر ہوتی ہے۔ لیکن انہیں بہت مصروف رہنا برا نہیں لگتا کیونکہ یہ ان کے پیشے کا حصہ ہے اور انہیں اپنے کام سے عشق ہے۔