ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ’ دی ہنٹ مین : ونٹرزوار ‘ کا نیا ٹریلر

The Hunt Man

The Hunt Man

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ایکشن فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ امریکن ایڈونچرڈرامہ فلم دی ہنٹ مین :ونٹرز وار (The Huntman Winters War) کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

کیڈرک نیکولس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی پریوں کی افسانوی داستان پر مبنی ہے، جس میں شہزادہ پری کو چڑیل سے نجات دلانے کیلئے بھرپور مقابلہ کرتے دکھائی دیتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں کرس ہیمسورتھ، چارلیز تھیرن، ایمیلی بلنٹ، جسیکا کیسٹین، کولن مورگن اور سیف کلیفن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ جوئے روتھ کی پروڈیوس کردہ یہ فلم یونیورسل پکچرز کے بینر تلے 22اپریل کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔