ایکشن اور سسپنس سے بھرپور’گھائل ونس اگین‘ کا نیا ٹریلر جاری

Ghayal

Ghayal

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے مشہور اداکار سنی دیول کی90ء کی دہائی کی سپر ہٹ فلم گھائل کے سیکوئل ’گھائل ونس اگین‘ کا نیاٹریلرجاری کر دیا گیا ہے۔نا انصافی اور ظلم سے لڑنے اجے مہتا ایک بار پھرآرہا ہے۔

اس فلم کی کہانی سنی دیول نے ہی تحریر کی ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ ہدایتکاری اور فلم میں مرکزی کردار کی ذمہ داری بھی نبھائی ہے۔ایکشن اور سسپنس سے بھرپور اس فلم میں سنی دیول ایک بار پھر معاشرے کی برائیوں سے مقابلہ کرتے دکھائی دینگے۔

فلم کی کاسٹ میں سنی دیول سمیت اوم پوری،سوہا علی خان، ٹسکا چوپڑا اور نیہا خان سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔سنی دیول کے والد دھرمینداکی پروڈیوس کردہ یہ فلم 5فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔