دو ہزار سولہ میں ایکشن اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور فلمیں ریلیز ہوں گی

Captan America

Captan America

امریکا (جیوڈیسک) ایکس مین، بیٹ مین، کیپٹن امریکا اور ننجا ٹرٹل، دو ہزار سولہ سپر ہیروز کا سال ہوگا۔

ایکس مین سلسلے کی آٹھویں فلم ڈیڈ پول میں سپیشل فورسز کا اہلکار طاقت اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر دشمن سے انتقام لینے نکلے گا ۔ بیٹ مین ورسز سپرمین ڈان آف جسٹس میں دنوں بڑے ہیروز آپس میں دست و گریباں نظر آئیں گے۔

کیپٹن امریکا سول وار میں کیپٹن امریکا ایک بار پھر آئرن مین کے ساتھ مل کر بڑی سکرینز پر تہلکہ مچائیں گے ۔ بائرن سنگر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ایکس مین ایپوکیلپس بھی دو ہزار سولہ میں ریلیز ہورہی ہے۔

مشہور زمانہ کارٹون کریکٹر ، ننجا ٹرٹل ایک بار پھر ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹل آئوٹ آف دی شیڈوز میں دنیا کو آفت سے بچائیں گے۔