ایکشن اور تھرل سے بھرپور پاکستانی فلم “مالک” ملک بھر میں ریلیز

Malik

Malik

لاہور (جیوڈیسک) نوے کی دہائی میں ڈرامہ سیریل دھواں کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار عاشر عظیم بیک وقت کئی حساس موضوعات پر قلم اٹھا چکے ہیں۔ اس بار انہوں نے فورسز کی خدمات، سماجی برائیوں کے خلاف جدوجہد، مال ودولت اور طاقت کے ناجائز استعمال کا موضوع چنا ہے۔

فلم ” مالک” کے پریمئر شو میں شریک لوگوں نے فلم میں دکھائی جانیوالی افواج پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ فلم بینوں کا کہنا تھا کہ نہ صرف تیکنیکی اعتبار سے یہ فلم بھرپور ہے بلکہ ہر ذمہ دار پاکستانی کی ترجمان ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ہر پاکستانی اس ملک کا مالک ہے۔

فلم “مالک” میں راحت فتح علی خان نے آواز کا جادو جگایا ہے جبکہ موسیقی ساحرعلی بگا نے ترتیب دی ہے۔