اداکار چندرا چور سنگھ کے نئے روپ نے سب کو حیران کر دیا

Chandrachur Singh

Chandrachur Singh

ممبئی (جیوڈیسک) ماضی کے ہیرو چندرا چور سنگھ نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم میرے تیرے سپنے سے آغاز کیا اور فلم ماچس سے شہرت حاصل کی جب کہ اپنے فنی سفر میں اداکار نے کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا جس میں فلم جوش اور دل کیا کرے شامل ہیں۔

اداکار نے اپنی پر کشش شخصیت کے باعث جلد ہی نوجوانوں اور خواتین میں بے انتہا مقبولیت حاصل کر لی تھی لیکن فلم نگری میں جگہ بنانے کے باوجود اداکار چندرا چور سنگھ نے جلد ہی فلمی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا اور آخری بار فلم ضلع غازی آباد میں مختصر کردار میں نظر آئے تھے۔