اداکار کا معاوضہ اس کی مقبولیت کے حساب سے ہونا چاہیے، سلمان خان

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے مہنگے ترین ہیروز میں شمار ہونیوالے سپر اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ فلموں میں کسی بھی اداکار کو معاوضہ اس کی مقبولیت کے حساب سے ملنا چاہیے۔

یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔ سلمان خان کا کہنا تھا کہ وہ مانتے ہیں کہ بالی ووڈ میں اداکاراؤں کو بھی اداکار کے برابر معاوضہ دیا جانا چاہیے لیکن بشرطیکہ وہ فلمساز کو منافع کما کردیں کیونکہ ایک آرٹسٹ کی فیس کا انحصار اس کی مقبولیت پر ہے۔

اگر فلم پروڈیوسر کسی اداکار کے نام سے پیسہ کما سکتے ہیں تو انھیں اس کا معاوضہ بڑھانے میں بھی کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔