اداکار کو خود کو دوبارہ دریافت کی ضرورت نہیں ہوتی، پوجا بھٹ

Pooja Bhatt

Pooja Bhatt

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ کہتی ہیں کہ ریچا چڈھا کو گلیمرس میں دیکھنا علیحدہ بات مگر وہ بڑی باصلاحیت فنکارہ ہیں۔

اپنے ایک بیان میں پوجا بھٹ نے کہا کہ اداکاروں کو خود کو دوبارہ دریافت کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ یہ فلم انڈسٹری کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ اپنے اداکاروں کے ساتھ کیسا بنا کر پیش کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں گلیمرس دکھانے کی بھی ضرورت نہیں ہے کیونکہ گلیمرس کے بغیر بھی ہم اپنے شائقین کے دلوں میں اپنی اداکاری سے جگہ بنا سکتی ہیں۔

پوجا بھٹ نے کہا اس کے لیے میں سب سے یہ کہوں گی کہ آپ ریچا چڈھا کو کبھی گلیمرس کے بغیر دیکھیں آپ کو خود محسوس ہوگا کہ وہ کتنی پرکشش اور باصلاحیت لگتی ہیں۔