اداکار فیصل کی بطور رائٹر ڈائریکٹر فلم انڈسٹری میں واپسی

Faisal ur Rehman

Faisal ur Rehman

لاہور (جیوڈیسک) معروف اداکار فیصل الرحمان نے بطور رائٹر ڈائریکٹر فلم انڈسٹری میں واپسی کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیل کے مطابق اسی کے دہائی کے معروف اداکار فیصل الرحمان نے بطور رائٹر ڈائریکٹر فلم بنائیں گے جس کے ان دنوں اسکرپٹ سمیت دیگر پیرورک کو فائنل شکل دینے میں لگے ہوئے ہیں انھوں نے بتایا کہ فلم انڈسٹری کا اچھا دور شروع ہوچکا ہے۔

اس لیے فیصلہ کیا کہ اب مجھے بھی کچھ کرنا چاہیے۔ اس لیے فلم پر پیپرورک کا آغاز کردیا ہے جو سال رواں میں سیٹ کی زینت بن جائے گی۔ جس کو رائٹر، ڈائریکٹر اور پروڈیوس کرنے کے علاوہ اداکاری بھی کروں گا۔

ایک سوال کے جواب میں فیصل الرحمان نے کہا کہ پہلے فلمیں سرکٹ کے لیے بنائی جاتی تھیں مگر اب سنی پلیکس سینما آگئے ہیں جہاں دیکھنے والے بھی زیادہ پڑھے لکھے لوگ ہیں آرہے ہیں۔ اس لیے فلمساز اور ہدایتکار انھی کو مدنظر رکھتے ہوئے فلمیں بنا رہے ہیں۔ میں بھی اس چیز کو ذہن میں رکھ کر فلم بناؤں گا۔

فیصل الرحمان نے کہا کہ جس طرح لوگ میری اداکاری کو سراہتے ہیں اسی طرح رائٹر ڈائریکٹر بھی میری کاوش کو پسند کریں گے۔