اداکاری پر مداحوں کے مذاق کا برا نہیں مانتی، سنی لیون

Sunny Leone

Sunny Leone

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ اگر کردار کے مطابق اداکاری پر ان کا مذاق اڑایا جاتا ہے تو وہ اس پر برا نہیں مانتیں۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں سنی لیون کا کہنا تھا کہ انہیں مزاح پسند ہے خود وہ بھی اچھی حس مزاح رکھتی ہیں۔ امریکا میں قیام کے دوران وہ ایک مزاحیہ گروپ کے ساتھ کام کرچکی ہیں، جو اپنے مکالموں اور غیر سنجیدہ حرکات سے لوگوں کو ہنساتے ہیں۔ اس لئے وہ اداکاری پر شرمندہ ہونے کے بجائے کسی بھی ردعمل کے لئے تیار رہتی ہیں۔

سنی لیون کا کہنا تھا کہ ان کے مداح کافی عرصے سے انہیں دیکھ رہے ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ چیزوں میں تبدیلی آتی رہتی ہے، اسی لئے ان سے جڑی بہت کئی باتیں بھی اب بدل چکی ہیں، رواں سال آنے والی ان کی فلمیں مختلف ہوں گی۔ واضح رہے کہ سنی لیون کی آنے والی فلم “کچھ کچھ لوچا ہے” 8 مئی کو سینما کی زینت بنے گی۔