اداکار و میزبان ضیاء محی الدین 82 برس کے ہو گئے

Zia Mohiuddin

Zia Mohiuddin

کراچی (جیوڈیسک) آواز کا جادو چلانے والے معروف براڈ کاسٹر ضیا محی الدین نے 20 جون 1933 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔

لندن کے رائل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس سے تھیٹر کی تربیت حاصل کی جس کے بعد مختلف اسٹیج ڈراموں میں کردار ادا کئے۔ 1960 میں پاکستان واپسی ہوئی اور پی آئی اے کی ڈانس اکیڈمی سے منسلک رہے۔ 2005 میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس سے منسلک ہوئے۔

اپنے فنی کیرئر میں وہ کئی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے ساتھ ساتھ ان گنت تقاریب میں میزبان اور اسپیکر کی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ اردو نثر اور شاعری کو پڑھنے کے لئے خاص شہرت رکھتے ہیں۔

ضیا محی الدین نے اپنی آواز میں مسحور کن لہجے اور تلفظ کے ساتھ اردو ادب کے ایسے ادبی شہ پاروں کو عوام تک پہنچایا جن سے عوام میں ان ادیبوں کا بھی تعارف ہوا جو لائبریری کی کتابوں کے اندر عرصے سے بند تھے۔

وسیع المطالعہ ہونے کے باعث ادب کی مختلف اصناف سے آشنا ہیں جس کے باعث انہیں سننے والے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ پاتے۔