اداکار، گلوکار علی ظفر ،ہدایتکار احسن رحیم کی فلم میں کاسٹ

Ali Zafar

Ali Zafar

لاہور (جیوڈیسک) ہدایتکار احسن رحیم نے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کو اپنی فلم کے مرکزی کردار میں کاسٹ کرلیا۔ احسن رحیم جو متعدد میوزک ویڈیوز اور ٹی وی کمرشلز میں اپنی ہدایت کاری کا لوہا منواچکے ہیں ، اب وہ فلم نگری کا میدان سر کرنا چاہتے ہیں۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکار علی ظفر کچھ عرصے سے پاکستان میں سماجی اور فلاحی کاموں میں مصروف تھے اور وہ دو فلموں پر بھی کام کر رہے ہیں ۔ انہیں جب احسن رحیم نے فلم کا سکرپٹ سنایا تو انہوں نے فوراً فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی۔ احسن رحیم کا کہنا تھا وہ کافی عرصے سے ایک ایکشن کامیڈی فلم بنانا چاہتے تھے اور فلم کے مرکزی کردار کیلئے علی ظفر ہی انہیں موزوں نظرآئے۔

یاد رہے احسن رحیم اس سے قبل سجنیا ، لگا رہ ، پریتو اور دیگر میوزک ویڈیوز کی ہدایتکاری کرچکے ہیں جبکہ اس سے پہلے انہوں نے علی ظفر کی میوزک ویڈیو آگ میں کام کیا تھا ۔ بتایا گیا ہے کہ فلم کی نمائش اگلے برس عید کے موقع پر ہوگی۔