اداکارہ کنگنا رناوت نے شادی کرنے کا اعلان کر دیا

Kangana Ranawat

Kangana Ranawat

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق نامور بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے نئے سال کے آغاز پر بڑی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سال شادی کر لیں گئیں۔

بھارتی فلم گینگسٹر سے مقبولیت حاصل کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا ہم سفر منتخب کر لیا اور نئے سال 2017ء کے دوران وہ شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

جیون ساتھی کے نام سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کنگنا کا کہنا تھا کہ ابھی یہ نام نہیں بتا سکتی تاہم مناسب وقت آنے پر سب کے سامنے نام کا بھی اعلان کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ نئے سال کی آمد پر زندگی کی نئی شروعات کرنا چاہتی ہوں۔