اداکارہ کترینہ کیف آج اپنی 32 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

Katrina Kaif

Katrina Kaif

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی کیوٹ کیٹ آج اپنی بتیس ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ بالی ووڈ کو کئی فلمیں دینے والی کترینہ کے نام بھارت میں کوئی پراپرٹی نہیں ، وہ لندن کے ویزے پر بالی ووڈ میں کام کرتی ہیں۔

فلم بوم سے فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والی کترینہ کیف کو شہرت میں نے پیار کیوں کیا سے ملی۔ نمستے لندن، ویلکم، سنگھ از کنگ، عجب پریم کی غضب کہانی کترینہ کی معروف بالی ووڈ فلمیں ہیں۔

ایک تھا ٹائیگر، جب تک ہے جاں، بینگ بینگ میں کترینہ کی اداکاری کمال تھی۔ موسٹ فوٹوگرافڈ ویمن کہلائی جانے والی کترینہ رنبیر کے ساتھ اپنے رشتے کی وجہ سے ہمیشہ ہیڈلائنز میں رہتی ہیں۔ کترینہ کی دھوم تھری نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے۔ انہوں نے متعدد ایوارڈ اپنے نام کیے۔ پینتھم، فتور، جگا جاسوس کترینہ کی آنے والی فلمیں ہیں۔