اداکارہ مارلن منرو کا پارٹی ڈریس 48 لاکھ ڈالرز میں نیلام

Marilyn Monroe Dress

Marilyn Monroe Dress

نیویارک (جیوڈیسک) لیجنڈ امریکی اداکارہ مارلن منرو کا پارٹی ڈریس 48 لاکھ ڈالر میں نیلام ہو گیا،یہ لباس انہوں نے 1962 میں صدر جان ایف کینیڈی کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر پہنا تھا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے فلمی شہر ہالی ووڈ میں لیجنڈ اداکارہ مارلن منرو کی ذاتی اشیا نیلام کے لئے پیش کی گئیں۔

ان میں اداکارہ کا سکن کلر کا پارٹی ڈریس سب سے نمایاں رہا ۔ اور طویل بولی کے بعد آخر کار اڑتالیس لاکھ ڈالر میں نیلام ہو گیا۔

اس لباس پر ہاتھ سے ڈھائی ہزار موتی جڑے گئے ہیں ۔ منرو نے یہ لباس صدر کینیڈی کی پینستالیسویں سالگرہ کی تقریبات کے آغاز پر انیس مئی انیس سو باسٹھ کو پہنا تھا، اور ہیپی برتھ ڈے مسٹر پریذیڈنٹ گایا تھا۔