اداکارہ میرا کتنے برس کی ہو گئیں؟ کسی کو بھی نہیں معلوم

Meera

Meera

لاہور (جیوڈیسک) یہ بات کون نہیں جانتا کہ صنف نازک عمر کے معاملے میں ذرا حساس طبیعت کی مالک ہوتی ہیں لیکن اگر وہ میرا ہوں تو وہ عمر کے بارے میں پوچھے گئے بالواسطہ یا بلاواسطہ سوال پر فوراً برا مان جاتی ہیں۔

اداکارہ میرا نے لاہور میں اپنی سالگرہ منائی۔ سالگرہ کے ساتھ ساتھ انہوں نے مدر ڈے کا کیک بھی اپنی والدہ کے ہمراہ کاٹا۔ میرا کی سالگرہ 12 مئی کو ہر برس منائی جاتی ہے لیکن بیرون ملک ہونے کی وجہ سے وہ اس برس پاکستان میں سالگرہ نہ منا سکیں۔

اس موقع پر عمر کے بارے میں پوچھے گئے سوال نے میرا کے کیک کا مزا ہی کرکرا کر دیا۔ میرا نے بتایا کہ وہ اپنے فلاحی منصوبے کے بارے میں جلد عوام کو خوشخبری سنائیں گی۔