کنگ خان کی فلم ’’دل والے‘‘ بدترین فلموں کی نامزدگیوں میں شامل

Bollywood Films

Bollywood Films

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری میں کروڑوں کا بزنس کرنے والی شاہ رخ کی مشہور فلم ’’دل والے‘‘ گولڈن کیرالہ ایوارڈز میں بدترین فلموں کی نامزدگیوں میں شامل کردی گئی ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ سلو میاں کی حالیہ مشہور فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ اور ایکشن ہیرو اکشے کمار کی ‘’’سنگھ از بلنگ‘‘ بھی ان نامزدگیوں میں ٹاپ نمبر پر ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور کاجول کی فلم ’’دل والے‘‘ ‘بدترین فلم، بدترین ڈائریکٹراور بدترین گانے گیرووا کے لئے نامزد ہوئی جبکہ پریم رتن دھن پایو میں سونم کپور بدترین اداکارہ،سورج برجتیا بد ترین ڈائریکٹر جبکہ آج ان سے ملنا ہے بد ترین گانے کی وجہ سے نامزد ہوئی۔

نامزدگیوں کی اس لسٹ میں ارجن کپور اور سوناکشی سنہا کی فلم ‘’’تیور‘‘،ارجن رام پال کی فلم ’’رائے‘‘،سورج پنچولی کی فلم ’’ہیرو‘‘ اور عمران خان کی فلم ’’کٹی بٹی‘‘بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ گولڈن کیرالہ ایوارڈز کی یہ تقریب اگلے ماہ اپریل میں منعقد کی جائے گی۔