ایڈیشنل سیشن جج ون بدین کی عدالت نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور اس کے ساتھیوں کو بری کردیا

Zulfiqar Mirza

Zulfiqar Mirza

بدین (عمران عباس) ایڈیشنل سیشن جج ون بدین کی عدالت نے سابقہ صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور اس کے 8 ساتھیوں کو با عزت بری کردیا ہے۔ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں پر گذشتہ سال اسی ماہ مئی میں ٹنڈو باگو تھانے پر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کای گیا تھا۔

مقامی عدالت کی جانب سے ڈاکڑ ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں کو باعزت بهری کرنے کے فیصلے پر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حمایتیوں اور شہریوں کی جانب سے جشن خوشی کا اظہار اور مٹھائی تقسیم کی گئ۔