اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے لئے 20 قیدیوں کو پھانسی گھاٹ سے متصل خصوصی سیل منتقل

Adiala Jail

Adiala Jail

راولپندی (جیوڈیسک) اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے سزائے موت پرعمل درآمد کے لئے 20 قیدیوں کو پھانسی گھاٹ سے متصل خصوصی سیل منتقل کر دیا۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پھانسی کے منتظر قیدیوں کی سزاؤں پرعمل درآمد کا تیسرا مرحلہ آئندہ ماہ شروع کیا جا رہا ہے، متعلقہ عدالتوں کی جانب سے پھانسی کے منتظر 4 قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ معطل کردیئے گئے ہیں۔

ان پر فیصلہ آئندہ ہفتہ متوقع ہے جب کہ صدرمملکت ممنون حسین کے پاس سزائے موت کے 20 قیدیوں کی رحم کی اپیلیں زیرالتواء ہیں۔ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان اپیلوں پر صدر مملکت کا فیصلہ بھی آئندہ 2 ہفتوں میں متوقع ہے۔

جیل کے ان 20 سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی گھاٹ کے قریبی سیل میں منتقل کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر میں اب تک 150 سے زائد مجرموں کی سزائے موت پر عمل کیا جا چکا ہے۔