جامعہ بنوریہ عالمیہ کی انتظامیہ کی جانب سے عبدالحفیظ مکی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم اور جامعہ بنوریہ عالمیہ کی انتظامیہ کی جانب سے معروف عالم دین مولانا عبدالحفیظ مکی کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مولانا عبدالحفیظ مکی کا سانحہ ارتحال سے اتحاد بین المسلمین داعی سے محروم ہو گئے۔

مولانا سلیم اللہ خان اور مولانا عبدالحفیظ مکی کا سانحہ ارتحال امت مسلمہ کاناقابل تلافی نقصان ہے ، دونوں عظیم علماء کی گراں قدر خدمات ہیں پوری زندگی تقویٰ اور للہیت کیلئے صرف کی ،ان کی زندگیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ،،اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول منظور فرمائے اور ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔، اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات کو بلند فرمائے اور لواحقین متعلقین کو صبر جمیل سے نوازے۔