پی او ایف انتظامیہ نے سنٹرل لائبریری واہ کینٹ میں تین روزہ کتاب میلہ کا اہتمام

Book Festival

Book Festival

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی/تحصیل رپورٹر) پی او ایف انتظامیہ نے سنٹرل لائبریری واہ کینٹ میں تین روزہ کتاب میلہ کا اہتمام کیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات، ہلال امتیاز (ملٹری) چیئرمین پی او ایف بورڈ نے ربن کاٹ کر کتاب میلہ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر پی او ایف بورڈ ممبران پیٹرن سنٹرل لائبریری محمد آصف خان ، پی اوایف کے سینئر افسران اور ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات، ہلال امتیاز (ملٹری) چیئرمین پی او ایف بورڈ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کتاب میلہ کا مقصد عوام بالخصوص طلباء و طالبات کو کتب بینی کی طرف راغب کرنا ہے۔

انھوں نے اس موقع پر طلباء پر زوردیا کہ اس کتاب میلہ سے بھرپور استفادہ کریں ۔یہ کتاب میلہ 26مئی 2016 تک جاری رہے گا۔

ڈاکٹر سید صابر علی
تحصیل رپورٹر ٹیکسلا
موبائل نمبر0300-5128038