ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کا فرائض کی انجام دہی میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی ہدایت پر ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ کورنگی کا اچانک شاہ فیصل زون کا دورہ کرکے تمام یوسیز میں عملہ صفائی کی حاضری کا معائنہ کیا اور فرائض میں غیر ذمہ داری پر متعدد سب انسپکٹرز ،مقدموں کو تاکید کی کہ آئندہ صفائی وستھرائی کے حوالے سے عوامی شکایات پر متعلقہ ذمہ دران کو معطل کردیا جائے گا ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہا ہے کہ غیر حاضر اور فرائض کی انجام دہی میں غفلت اور کوتاہی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔

ضلع کورنگی کی حدود میں علاقائی سطح پر خصوصاً کچرا کنڈیوں، کچرے کے ڈھیروں کو آگ لگا نے اور علاقائی سطح پرعدم صفائی کے حوالے سے عوامی شکایات پر متعلقہ ذمہ دران کو فارغ کردیا جائیگا انہوں نے تمام محکمہ ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی کے تمام انسپکٹرز،یوسیز کے سب انسپکٹرز اور مقدموں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھا تے ہوئے صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنائیں۔

ایڈمنسٹریٹر قرة العین میمن نے محکمہ ہیلتھ سروسز اور تمام محکموں کو ہدایت کی کہ عبادت گاہوں اور درسگاہوںکے اطراف صفائی وستھرائی سمیت بلدیاتی انتظامات کو مزید بہتر بنا یا جائے اور کچرا کنڈیوں سے کچرے کی روزانہ کی بنیاد پر منتقلی کے بعد کچرا کنڈیوں میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے ،ضلع کورنگی کی حدود میں کوڑا کرکٹ پھیلانے اور کچرے کو آگ لگا نے کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے ضلع کورنگی کی عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ضلع میں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے عملے سے تعاون کریں ۔تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی میں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنایا جا سکے۔