ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کے اسکولوں میں جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو کی ہدایت پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی محکمہ تعلیم نے جشن آزادی تقریبات کا آغاز کر دیا، طلباء و طالبات نے طویل قومی پرچم تیار کر لیا، تفصیلات کے مطابق بلدیہ کورنگی کے زیر اہتمام جشن آزادی ملی جو ش و جذبے کے ساتھ منا نے کے لئے تیاریوں کا آغاز کر دیا، بلدیہ کورنگی کے شاہ فیصل، کورنگی اور لانڈھی زونز میں عمارتوں کو برقی قمقموں اور قومی پرچم کے ساتھ خوبصورتی سے سجا دیا گیا جشن آزادی کی تقریبات میں عوام کا زبدست جو ش و خروش بلدیہ کورنگی کے اسکولوں کے طلباء وطالبات کی جانب سے تیارکئے گئے طویل ترین قومی پرچم کی رونمائی کی تقریب ناصر حسین شہید فیملی پارک شاہ فیصل کالونی میں منعقد ہو۔

صوبائی اسکائوٹس کمشنر اختر میر نے پرچم کی رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی وطن کی ترقی اور تحفظ کے جذبے کے ساتھ ملی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے انہوں نے طلباء و طالبات کا جذبہ حب الوطنی کو قابل دید قرار دیتے ہوئے طویل ترین قومی پرچم تیار کرنے پر بلدیہ کورنگی کے اسکولوں کے بچوں کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہاکہ جس قوم کے بچوں میں جذبہ حب الوطنی موجود ہو انہیں دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں سکتی طویل ترین قومی پرچم کی تقریب رونمائی میں ڈائریکٹر ایجوکیشن بلدیہ کورنگی جاوید مصطفی ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوشابہ ،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر محمودہ بیگم ،خورشید عالم اور دیگر موجود تھے۔

جاری کردہ ۔پبلک ریلیشن آفیسر