ایڈمنسٹریٹر قرة العین میمن کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی میں انسداد ڈینگی مہم کا آغاز

 DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی ہدایت پر ضلع کورنگی کی حدود میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے مہم کا آغاز کردیا گیا، ڈینگی سے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے اور مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لئے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت عوامی آگاہی کے لئے پمفلٹ تقسیم کئے گئے ۔بلدیہ کورنگی اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت شاہ فیصل زون میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے 32 اسپرے وہیکل کے ذریعے شاہ فیصل زون کی 7 یونین کونسل میں اسپرے مہم انجام دیا گیا ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ کورنگی رفیق شیخ نے سپرٹنڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی مبین صدیقی کے ہمراہ شاہ فیصل زون آفس میں اسپرے مہم کا آغاز کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز اسلم پرویز اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد ارشد بھی موجود تھے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ ضلع کورنگی میں صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے اور عوامی زندگیوں کو ڈینگی سے محفوظ بنا نے کے لئے انسداد ڈینگی کے حوالے سے بھر پور مہم چلا ئی جائے ڈینگی کی افزائش روکنے اور اس سے بچائوں کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے عوام میں آگاہی پیدا کی جائے اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ نے کہاکہ بلدیہ کورنگی نے ضلع بھر میں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کے قیام کے ساتھ مکھی مچھروں کی افزائش کو روکنے کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی ہدایت پر خصوصی مہم کا آغاز کردیا ہے اس حوالے سے عوام میں ڈینگی سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹ بھی تقسیم کئے جارہے ہیں ،ڈائریکٹر ہیلتھ رفیق شیخ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ضلع کورنگی میں صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے ہمارا ساتھ دیں اور ڈینگی سے بچائو کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں مثلاً اپنے گھروں اور دفاتروں کو مچھروں سے محفوظ رکھیں ،سوتے وقت مچھر دانیوں کا استعمال کریں ،چھتوں کی ٹنکیوں اور پانی سے بھرے برتنوں کو ڈھانپ کر رکھیں ،کیاریوں اور گملوں میں ایک دن چھوڑ کر صبح کے وقت پانی دیں ،دروازوں اور کھڑکیوں پر جالیاں لگائیں ،پوری آستینوں کے کپڑے استعمال کریں ،گھر میں اور گھر کے باہر پانی جمع نہ ہونے دیں ،گھر اور دفاتروں کو روشن ہوا دار اور نمی سے محفوظ رکھیں ۔مکھی اور مچھروں کی افزائش کی روک تھام کے لئے ہمارا ساتھ دیں اپنے گھر اور محلوں اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں ۔انشا اللہ باہمی تعاون کے ذریعے انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنا کر عوامی زندگیوں کو محفوظ بنایا جائیگا۔