ایڈمنسٹریٹر بلدیہ جنوبی طلعت محمود علالت کے بعد انتقال کر گئے

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن سائوتھ کے ایڈمنسٹریٹر طلعت محمود علالت کے بعد انتقال کرگئے ،مرحوم کا شمار محکمہ بلدیات کے سنیئر افسران میں ہوتا تھا مرحوم طلعت محمود نے بلدیہ ملیر ،بلدیہ کورنگی میں ایگزیگٹیو انجینئر کے طور پر بھی فرائض انجام دیئے۔

طلعت محمود کے انتقال پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول ،میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملیر طارق مغل ،سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی و جنوبی عبدالرشد خان ،شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی کے تمام محکموں کے سربراہان اور ملازمین نے گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگی عطاء فرمائے۔