عدنان سمیع خان کو بھارتی شہریت دے دی گئی

Adnan Sami Khan

Adnan Sami Khan

لاہور (جیوڈیسک) بھارتی حکومت نے پاکستانی گلوکار عدنان سمیع خان کو بھارتی شہریت دے دی ہے، عدنان سمیع خان نے اپنا پاکستانی پاسپورٹ بھی سفارتخانے کو واپس بھجوا دیا ہے اور یکم جنوری 2016 ء سے وہ خود کو بھارتی شہری کہلائیں گے۔

عدنان سمیع خان کے بھارتی شہریت لینے کے حوالے سے ہدایت کار پرویز کلیم نے کہا کہ پہلے عدنان سمیع کے پاس کینیڈین شہریت تھی اب انڈین ہے تو کوئی بات نہیں، انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے نظریات دولت کمانا ہوتے ہیں وہ ایسا ہی کرتے ہیں۔

عدنان سمیع خان کیلئے پاکستان سے زیادہ دولت ضروری تھی اس لئے انہوں نے پاکستان کی بجائے بھارتی شہریت کو ترجیح دی لیکن یہ بات قابل شرم ہے ، پرویز کلیم نے کہا کہ اس سے قبل بھارت میں پاکستانی فنکاروں راحت فتح علی خان ، غلام علی کے ساتھ بھی بھارتیوں نے جو سلوک کیا وہ پوری دنیا کےسامنے ہے ، عدنان سمیع کا یہ اقدام قابل مذمت ہے۔