ایڈولف ہٹلر کا مجسمہ 17 ملین ڈالرز میں نیلام

Adolf Hitler Sculpture

Adolf Hitler Sculpture

نیویارک (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ مجسمہ ایک اطالوی سنگ تراش ماریزو کاٹیلان نے تخلیق کیا ہے۔

نیویارک کے کرسٹیز نیلام گھر میں رکھے گئے ایڈولف ہٹلر کے مجسمے کی قیمت کا اندازہ 10 سے 15 ملین ڈالرز لگایا گیا تھا تاہم ایک خریدار نے سترہ اعشاریہ دو ملین ڈالرز کی بولی لگا کر یہ مجسمہ خرید لیا۔

اس مجسمے کو اطالوی اارٹسٹ نے 2001ء میں مکمل کیا تھا۔ یہ مجسمہ ایک نوعمر لڑکے جتنا ہے جس میں ایڈولف ہٹلر کو پینٹ کوٹ میں ملبوس گھٹنوں پر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ایڈولف ہٹلر کا مجسمہ تخلیق کرنے والے ماریزو کاٹیلان کا کہنا ہے کہ وہ اس مجسمے کو مکمل کرنے سے قبل کئی مرتبہ اِسے پوری طرح توڑ دینے کے قریب پہنچ گئے تھے لیکن وہ کسی وجہ سے نہیں کر سکے۔

ان کے مطابق ہر روز میرے اندر اِس مناسبت سے ایک جنگ رہتی تھی لیکن انجام کار یہ مجسمہ بن ہی گیا۔