سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کو حراست میں لے لیا گیا

Dr. Asim Hussain

Dr. Asim Hussain

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین اور سابق دور حکومت میں مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو حساس ادارے کے اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین اور سابق مشیرِ پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کراچی کے علاقے کلفٹن میں موجود تھے کہ سادہ لباس میں ملبوس اہلکار نے انہیں حراست میں لےلیا جبکہ تفتیشی اہلکار ڈاکٹر عاصم کے دفتر سے اہم دستاویزات بھی ہمراہ لے گئے ہیں۔

نیب کے ترجمان نے ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف قومی احتساب بیورو میں کوئی کیس نہیں ہے اس لئے ادارے نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

واضح ر ہے کہ ڈاکٹرعاصم حسین سابق صدر زرداری کے انتہائی قریبی دوست کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں اور وہ چند روز قبل دبئی سے وطن واپس آئے ہیں۔