فضائی اہداف ڈھونڈ کر تباہ کرنے والا سسٹم پاک فوج میں شامل

Air Defence System

Air Defence System

اسلام آباد (جیوڈیسک) فضائی اہداف کو ڈھونڈ کر تباہ کرنے کی صلاحیت کا حامل نیا ایئر ڈیفنس سسٹم پاک فوج میں شامل کر لیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی ساختہ ایل وائی 80کم اور درمیانی بلندی پر پرواز کرنے کی صلاحیتوں والا فضائی دفاعی نظام ہے، جس سے دور کے اہداف کو بھی نشانہ بنایا جا سکے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ ایل وائی 80 نے ملک کی ایئرڈیفنس کو درپیش حالیہ خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔