محکمہ امور نوجوانان و کھیل اور ینگ سوشل ریفارمرز کے تعاون سے انٹرنیشنل یوتھ کانفرنس کا اہتمام

Yoth Affairs Department

Yoth Affairs Department

کراچی : محکمہ امور نوجوانان و کھیل اور ینگ سوشل ریفارمرز کے تعاون سے مقامی ہوٹل میں انٹرنیشنل یوتھ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں کینیڈا’ یوکے’مصر’ بنگلہ دیش’سری لنکا سے سوشل انٹر پینور شپ کے ماہرین نے شرکت کی اور ٹپنگ پوائنٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا کانفرنس میں ملک بھر ے آئے ہوئے چار سو سے زائد طلباء اور طالبات موجود تھے عالمی یوتھ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار تھے جنہوں نے کانفرنس میں شریک غیر ملکی مندوبین کا خیر مقدم کرتے ہوئے عالمی شرکاء سے اظہار تشکر کیا اور انہیں پاکستان میں آمد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے کانفرنس میں آپ کی شرکت پاکستان کے بارے غلط پروپیگنڈے کو زائل کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

انہوں نے غیر ملکی مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے ملک میں جاکر اپنی حکومت سے پاکستانی عوام کی جانب یہ پیغام دیں کہ وہ اپنے نوجوانوں کے وفود ہر سطح پر پاکستان بھیجیں پاکستانی عوام روائتی مہمان نوازی کے ساتھ ان کا خیر مقدم کرے گی انہوں نے کہا کہ دنیا میں مقام بنانے کے لئے ہر سطح پر نوجوانوں کی بہترین تربیت کرنا ہوگی اسی سے ہمارے نوجوان سائنس’طب’انجینئرنگ’کھیل’ثقافت کے میدان میں اپنا مقام پیدا کر سکتے ہیں۔

مصر سے شرکت کرنے والی فی ری پریز نسٹریس ڈالیاDalia یونس نے پاکستان اور اس کے عوام کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اوریہاں کے لوگ محبت کرنے والے لوگ ہیں میں نے بغیر سیکورٹی کے یہاں کے مختلف بازاروں سے شاپنگ کی مختلف مقامات پر گئی ہوں مجھے یہاں کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کانفرنس کے انعقاد سے نوجوانوں کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے بنگلہ دیش کی رشیدہ خاتون نے کہا کہ آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے اپنے اور ملک و قوم کو فائدہ مند بنانے کے لئے اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے سوئٹزرلینڈ کے ایمبسڈر ایمل رئس نے کہا کہ وہ بہت خوشی محسوس کررہے ہیں کہ یہاں اتنی بڑی تعداد میں نوجوان موجود ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ان میں جذبہ اور ہمت ہےYSR نے ان کے لئے پلیٹ فارم بناکر نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی کی بلکہ ان میں کمیونٹی سروس جسیے احساس کو بھی پیدا کیا۔

کینیڈا سے شرکت کرنے والی مریم القصاب نے تقریب کے شرکاء سے اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان لڑکے اور لڑکی آج کے دور میں سب برابر ہیں اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی دوڑ میں شامل ہیں اس دوڑ میں لڑکی پر دوہری ذمہ داری ہے جدید ٹیکنالوجی کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اولاد کی پرورش اور بہترین ماحول فراہم کرنے ہے اس سے نہ صرف وہ اپنی پروفیشنل زندگی بہتر بناتی ہے بلکہ نجی اور پروفیشنل زندگی میں توازن قائم رکھتی ہے اور خود کو ایک بہترین سوشل انٹر پینور ثابت کرتی ہے سری لنکا کے سابق وزیر اور موجودہ مقامی میئر عبدالباعث نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ عالمی کانفرنس میں دنیا کے مختلف خطوں سے آئے ہوئے مہمانوں کا آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے نوجوان دنیا کے شانہ بشانہ ہیں وہ کسی سے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی سوشل انٹرپینور شپ اور کمیونٹی سروس کے خواب کی تعبیر کے ساتھ پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا عالمی کانفرنس سے سرسید یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر جاوید انور’ہاشمی گروپ آف انڈسٹریز کے چیئرمین راشد ہاشمی’ شعیب شمسی’ ڈاکٹر پرویز رضوی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا سیکریٹری امور نوجوانان و اسپورٹس حکومت سندھ محمد راشدا پنے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نوجوانوں کے لئے ایسی مفید کانفرنسز سے بھی کرواتی رہی ہے اور آئندہ بھی اپنے ملک کے نوجوانوں کو دنیا کے شانہ بشانہ چلانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے آخر میں پروگرام آرگنائزر فہد رضوی نے کانفرنس کے اغراض اور مقاصد بیان کئے اس موقع پر شرکاء نے YSR کو مسلسل دسویں بار کانفرنس منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔

حامد علی خان
پی آر اومحکمہ امور نوجوان و کھیل
0333-2283177