محبتیں تقسیم کرنے سے یہ خزانہ خالی نہیں ہوتا، زیبا بختیار

Zeba Bakhtiar

Zeba Bakhtiar

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ میرا فلسفہ ہے کہ محبتیں لیں اور تقسیم کرتے جائیں جس سے آپ کی محبت کا خزانہ کبھی خالی نہیں ہو تا، میرے پاس کوکنگ کے لیے وقت نہیں ہوتا البتہ کبھی کبھی کیک اور پیزا بنا لیتی ہوں۔

ایک انٹرویو کے دوران انھوں نے کہا کہ میں صرف اپنے کام سے کام رکھتی ہوں یہی میری خوبصورتی کا راز ہے۔

مجھے غلط باتوں پر انتہائی غصہ آتا ہے جس کا میں اظہار کیے بغیر رہ نہیں سکتی۔انھوں نے کہا کہ زندگی میں بہت مشکل وقت میں بھی میں نے انتہائی جرات کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا ہے۔