افغان دارالحکومت کابل میں خودکش حملہ؛ فوجی اہلکاروں سمیت 24 افراد ہلاک

KABUL BLAST

KABUL BLAST

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے کے نتیجے میں سیکیورٹی فوسز کے اہلکاروں سمیت 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت کابل میں وزارت دفاع کی عمارت کے قریب کار میں سوار خودکش بمبار نے افغان فوجی قافلے کو نشانہ بنایا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں سمیت 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی بھی آوازیں سنی گئیں جب کہ فورسز نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ خودکش بمبار کے ساتھی علاقے میں موجود ہیں جس کے پیش نظر پولیس اور فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کی اور کہا کہ افغانستان کے دل میں کیا گیا تھا کسی صورت قابل برداش نہیں انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔