افغان چیف ایگزیکٹو کے دست راست داعش کیساتھ تعلقات کے الزام میں گرفتار

Mohammad Khan

Mohammad Khan

افغانستان (جیوڈیسک) افغان حکومت ملک میں انتہاء پسند تنظم داعش کی موجودگی کی تردید کرتی رہی ہے تاہم اب اعلیٰ افغان حکام کے داعش کے ساتھ تعلقات کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق افغان چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ کے دست راست اور مشیر خاص انجینیئر محمد خان کو افغان خفیہ ایجنسیوں نے داعش کے ساتھ تعلقات کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

محمد خان چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔ صدارتی انتخابات میں وہ عبد اللہ عبد اللہ کے ساتھ نائب صدر کے امیدوار بھی تھے۔